ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں ایک شادی کے مکان پر گولی چلنے کی آواز سے عوام دھل اُٹھے؛ پرانے عاشق پر شبہ

انکولہ میں ایک شادی کے مکان پر گولی چلنے کی آواز سے عوام دھل اُٹھے؛ پرانے عاشق پر شبہ

Sun, 10 Jan 2021 00:25:58    S.O. News Service

انکولہ 9 جنوری (ایس او نیوز) انکولہ کے اورسا میں ایک شادی کے گھر میں فائرنگ کی آواز سنائی دینے پر عوام میں خوف و ہراس کی لہر پیدا ہوگئی۔ پہلے تو یہ سمجھا گیا کہ کوئی موبائل بلاسٹ ہوگیا ہوگا، مگر بعد میں پتہ چلا کہ یہ موبائل کے پھٹنے کی آواز نہیں بلکہ فائرنگ کی آواز ہے۔ واردات جمعہ کی اولین ساعتوں میں قریب چار بجے پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  اورسا میں جمعہ کے روز شادی کی تقریب طے تھی، مگر صبح چار بجے اچانک فائرنگ کی آواز سے لوگ دہل گئے۔ ٹارچ روشن کرکے باہر جاکر دیکھا گیا تو پتہ چلا کہ گھر کی دیوار پر بندوق کی گولی پیوست ہے۔ مقامی لوگوں  کو شک ہے کہ غالباً کسی پرانے عاشق نے اس طرح کی حرکت کی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولس جائے وقوع پر پہنچی، چونکہ جمعہ دوپہر کو ہی شادی طے تھی،اس بنا پر پولس کے سخت بندوبست میں شادی کی تقریب انجام دی گئی۔


Share: